Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

حزب اللہ کمزور نہیں، مزید مضبوط ہو چکی ہے: عبداللہ صفی الدین

تہران – مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

ایران میں حزب اللہ لبنان کے نمائندے عبداللہ صفی الدین نے رہبر معظم انقلاب کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی سے ملاقات کی، جس کے دوران فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

علی اکبر ولایتی نے عبداللہ صفی الدین سے ملاقات میں تاکید کی کہ ایران، رہبر معظم انقلاب کی قیادت اور احکامات کے تحت، حزب اللہ کی جاری رکھے گا، جو ایک قیمتی اور قربانی دینے والی تنظیم کے طور پر مقاومتی محاذ پر صفِ اول میں کھڑی ہے۔

ولایتی نے مزید کہا کہ حزب اللہ مقاومتی محاذ کا ایک اہم ترین ستون ہے اور صیہونیت کا مقابلہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

صفی الدین نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ حزب اللہ آج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور لبنان کی سرزمین اور عوام کے اتحاد کے دفاع کے لیے تیار ہے، اور کسی بھی حالت میں اپنا ہتھیار زمین پر نہیں رکھے گی۔

انہوں نے صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ حزب اللہ جب بھی فیصلہ کرے گی، جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گی۔

حزب اللہ کے نمائندے نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ہمہ جہت حمایت، بالخصوص رہبر معظم کی جانب سے لبنان کی مزاحمت کی حمایت پر اظہار تشکر کیا اور تاکید کی کہ ان حمایتوں کی وجہ سے پہلی بار صیہونی حکومت ایک ایسی جنگ بندی کی پابندی کرنے پر مجبور ہوئی جو اقوام متحدہ کی تائید کے ساتھ تھی اور بالآخر جنوبی لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحدوں کے استحکام کا باعث بنی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan