حزب اللہ لبنان نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ وہ لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی ہر ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں ایک سفارتی ذریعے نے کہا ہے کہ حزب اللہ مکمل طور پر آمادہ ہے اور وہ صیہونی حکومت کی ہر طرح کی جارحيت کا مقابلہ کرنے کو اپنا حق مانتی ہے ۔ اور صیہونی حکومت بھی اچھی طرح جانتی ہے کہ حزب اللہ تینتیس روزہ جنگ کے بعد سے بہت زیادہ طاقتور بن چکی ہے ۔ اس ذریعے نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہاکہ اگر لبنان پر صیہونی حکومت نے حملہ کیا تو تمام عرب ممالک کے لۓ اس کے منفی اثرات برآمد ہوں گے چونکہ صیہونی حکومت حزب اللہ کی اعلی جنگی صلاحیت سے آگاہ ہے اس لۓ لبنان کے خلاف کسی بھی طرح کی جارحیت کے ارتکاب سے قبل اس کو ہزار بار اپنے منصوبے پر غور کرنا ہوگا۔