Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حرم ابراھیمی کے تحفظ کے لیے فلسطینیوں کا مظاہرہ

protest-ibrahimi-mosque فلسطین میں الخلیل شہر میں حرم ابراھیمی اور بیت لحم میں مسجد بلال بن رباح کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے یہودیوں کا تاریخی ورثہ قرار دینے کے خلاف عوامی سطح پر شدید مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کے روز مقبوضہ فلسطین، بیت المقدس،رام اللہ اور غزہ کی پٹی سمیت فلسطین کے اندر اور باہر مقیم فلسطینیوں نے مقدسات اسلامی کے تحفظ کے لیے احتجاجی مظاہرہے کیے اور یوم الغضب منایا۔ اس موقع پر ہزاروں مظاہرین نے مقدسات اسلامیہ کے تحفظ کا عزم کرتے ہوئے حرم ابراھیمی ، قبلہ اول اور مسجد بلال بن رباح سمیت تمام مقدس مقامات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کا تہیہ کیا۔ الخلیل شہر میں جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں خواتین، بچوں اور غیر ملکی شہریوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرے میں شریک ہزاروں افراد نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پراسلامی مقدسات کو یہودیوں کی تاریخ کا حصہ قرار دینے کے اسرائیلی اعلان کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اس دوران مظاہرین نے قابض اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ دوسری جانب شہریوں کو مظاہرے سے روکنے کے لیے بڑی تعداد میں فوج اور پولیس تعینات کی گئی تھی۔ فوج نے مظاہرین کو احتجاج سے روکنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج شروع کیا جس پر مظاہرین اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی مظاہرین اور قابض صہیونی آباد کاروں کے درمیان جھڑپوں کے خدشات کے تحت کئی اہم شہروں میں فوج کو الرٹ کر دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan