Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

جیل میں باسی کھانے سے فلسطینی قیدی زہر خورانی کا شکار ہو گئے

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoners16

اسرائیلی حکام کی جانب سے زہریلا کھانا فراہم کرنے پر کئی فلسطینی قیدی بیمار ہو گئے۔ فلسطینی انجمن اسیران کے مطابق اسرائیلی جیل حوارہ میں موجود فلسطینی قیدیوں کو باسی ناشتہ دیا گیا جس کے باعث کئی افراد کے معدے میں‌ شدید درد شروع ہو گیا جبکہ بعض ہیضے کا شکار ہو گئے۔ قیدیوں نے اگلے روز جیل حکام کی جانب سے فراہم کردہ کھانا لینے سے انکار کر دیا ۔ان کا کہنا ہے کہ یہ کھانا بھی زہریلا اور باسی تھا جبکہ اس میں سے شدید قسم کی بدبو بھی آ رہی تھی ۔ فلسطینی قیدیوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ اسرائیلی حکام پر کھانے کا معیار بہتر کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جائے۔ دوسری جانب اسرائیلی سپریم کورٹ نے فلسطینی شہری حنان البرغوثی کی جانب سے اپنے بھائی سے ملاقات کے لئے دائر کردہ درخواست مسترد کر دی ہے۔ حنان البرغوثی نے انیس سو اٹہتر سے اسرائیلی جیل میں‌ قید اپنے بھائی نیل البرغوثی سے ملاقات کرانے کی اپیل کی تھی ۔ سپریم کورٹ نے بعض خفیہ ثبوتوں کی بنا پر دونوں بھائیوں کو ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan