اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے معروف کمانڈر زاھر احمد جرغون غزہ کے جنوبی ضلع خان یونس میں ایک اہم جہادی کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کر گئے۔ بریگیڈ کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 23 سالہ مجاہد جرغون خان یونس میں انتہائی اہمیت کی حامل ایک جہادی کارروائی میں شریک تھے۔