Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

جنین

جنین میں دو نہتے نوجوانوں کا قتل، اسرائیلی نسل کشی کا تسلسل، حماس

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جنین میں دو نہتے فلسطینی نوجوانوں کے سفاکانہ ميدانی قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ دونوں نوجوان ایک محاصرہ زدہ گھر سے باہر نکلے تھے اور کسی بھی قسم کے خطرے یا مزاحمت کا باعث نہیں تھے، اس کے باوجود قابض فوج نے انہیں بے رحمی سے صفر کے فاصلے سے گولیاں مار کر شہید کردیا۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جرم اس مجرمانہ ذہنیت کی واضح عکاسی کرتا ہے جو قابض اسرائیلی فوج کے تمام تر طرزعمل پر غالب ہے اور جو ہر قانون، ہر اخلاقی ضابطے اور ہر انسانی قدر کو روندتے ہوئے مسلسل فلسطینی خون بہا رہی ہے۔

حماس نے دونوں شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ کوئی انفرادی حادثہ نہیں بلکہ قابض اسرائیل کی اس منظم نسل کشی اور منصوبہ بند صفایا مہم کی نئی کڑی ہے جو مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہے، تاکہ انہیں جبری نکل مکانی اور زمینوں کے ضم کے شیطانی منصوبے کے آگے جھکایا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں خصوصاً شمالی علاقوں میں قابض اسرائیل کی بڑھتی ہوئی فوجی یلغار اور تباہ کن کارروائیاں اس حقیقت کو ثابت کرتی ہیں کہ مزاحمت ہی فلسطینی قوم کا فطری اور جائز جواب ہے، جو قابض اسرائیل کی جارحیت اور جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

جمعرات کے روز قابض اسرائیلی فوج نے جنین شہر میں ایک گھر کا محاصرہ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو انتہائی قریب سے براہ راست گولیاں مار کر شہید کیا۔ یہ ميدانی قتل اس لمحے ہوا جب دونوں نوجوان ہتھیار ڈالنے کے لیے گھر سے باہر آئے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایک اسرائیلی خصوصی یونٹ جبل ابو ظہیر کے علاقے میں داخل ہوئی، پھر ایک گھر کا محاصرہ کر کے ایک نوجوان کو زبردستی پکڑا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

محاصرے کے دوران جب دو نوجوان یوسف درویش اور منتصر وردہ اپنی جانیں بچانے کے لیے خود کو قابض فوج کے حوالے کرنے نکلے تو قابض فوج نے انہیں واپس گھر کے اندر جانے پر مجبور کیا۔ چند لمحوں بعد قابض اسرائیلی سپاہیوں نے ان پر براہ راست گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر شہید ہو گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan