لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے مندوب علی برکہ نےکہا ہے کہ یہ اسرائیل کی غلط فہمی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر کسی جارحیت کی صورت میں اپنے مذموم مقاصد حاصل کر لے گا. فلسطینی عوام کم وسائل کے باوجود دشمن کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے. علی برکہ نے ان خیالات کا اظہار بیروت میں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا. انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کوایک مرتبہ پھر خبردار کرتے ہیں کہ وہ غزہ پر حملے کی حماقت نہ کرے. اس نے ایسا کیا تو اس کے نتائج نہایت تباہ کن ہوں گے. غزہ اسرائیل کےترنوالہ نہیں بلکہ حلق کا کانٹا ثابت ہو گا. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق صہیونی وزیراعظم ارئیل شیرون بھی یہ دعویٰ کرتا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی سے فوج واپس نہیں بلائے گا، لیکن فوج تو کیا اسے فلسطینی عوام کی جرات کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے وہاں سے یہودی کالونیوں کو بھی ختم کرنا پڑا ہے. موجودہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو بھی اپنے پیش رو کی طرح خیال دعوے کر رہے ہیں. دعوٶں میں صداقت کا اندازہ جنگ ہی کی صورت میں ہو گا. علی برکہ نے کہا کہ میں اسرائیل کا خیال ہے غزہ گرد و پیش کی دنیا سب سے کمزور حلقہ ہے جو اس کے خلاف ہے. میں اسرائیل پر یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ غزہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے اور مجاھدین کی قوت مزاحمت کے بارے میں اسرائیل سوچ بھی نہیں سکتا.