Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اسرائیل

جنگی جرائم کے ذہنی دباؤ نے اسرائیلی افسر کی جان لے لی

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے رپورٹ کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی ریزرو فورس کے گیواتی بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے ایک افسر نے غزہ کے خلاف مسلط جنگ اور فلسطینیوں پر ڈھائی گئی سفاکیت میں براہ راست شمولیت کے بعد شدید نفسیاتی بحران کے باعث خودکشی کر لی۔

اخبار کے مطابق 28 سالہ افسر توماس ادزغوسکس نے اپنی جان اس وقت لے لی جب وہ سنہ7 اکتوبر 2023ء کو آپریشن طوفان الاقصی کے پہلے روز غزہ کی مقبوضہ بستیوں کے اندر لڑائی میں شرکت کے بعد مسلسل گہرے ذہنی صدمے میں مبتلا رہا۔ اخبار نے امکان ظاہر کیا کہ وہ اس دن پیش آنے والے ہولناک واقعات اور بعد ازاں غزہ بھر میں قابض اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ذہنی ٹوٹ پھوٹ یعنی پوسٹ ٹراماٹک اسٹریس ڈس آرڈر کا شکار تھا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ خودکشی سے کچھ دیر قبل اس افسر نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ زندگی جاری رکھنے کی سکت کھو چکا ہے اور ایک شدید تباہی و انتشار کے عالم میں جی رہا ہے۔ اس کے انفرادی حالات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

قابض اسرائیلی فوج کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران 279 فوجیوں نے خودکشی کی کوشش کی جن میں سے 36 ہلاک ہو گئے، جب کہ چند ہفتے قبل جاری ہونے والی ایک فوجی تفتیش میں اعتراف کیا گیا کہ زیادہ تر کیسز غزہ میں جاری لڑائی کے دوران سپاہیوں کو درپیش انتہائی کٹھن حالات اور گہرے صدمات سے جڑے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سنہ8 اکتوبر 2023 سے قابض اسرائیل نے امریکہ کی سرپرستی میں غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کر رکھی ہے جس میں اب تک 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ اکہتر ہزار زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ باوجود اس کے کہ سنہ10 اکتوبر کو سیز فائر کا معاہدہ نافذ ہو چکا تھا قابض اسرائیل اس جنگ بندی کی روزانہ خلاف ورزی کر رہا ہے اور اب تک غزہ کے 24 لاکھ محصور عوام تک انسانی امداد کی ضروری مقدار پہنچنے نہیں دی جا رہی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan