Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

جنوبی لبنان میں اسرائیلی جارحیت، ڈرون حملے میں دو شہری شہید

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اتوار کی شام جنوبی لبنان میں قابض اسرائیل کے ڈرون حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد شہید ہو گئے۔ یہ کارروائی جنگ بندی معاہدے کی ایک اور صریح خلاف ورزی ہے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قابض اسرائیلی دشمن نے ایک ڈرون کے ذریعے عین المزراب روڈ پر واقع ایک گاڑی پر فضائی حملہ کیا۔ یہ مقام بلدہ خربہ سلم اور بلدہ الجمیجمہ کے درمیان بنت جبیل کے علاقے میں واقع ہے۔

لبنانی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اس بمباری کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوئے ہیں۔

قابض اسرائیلی فورسز جنگ بندی معاہدے کو روندتے ہوئے لبنان میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فضائی حملے اور ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں حالانکہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کو کئی ماہ گزر چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan