Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

جنوبی لبنان: جنگ بندی کی 6 نئی خلاف ورزیاں، اسرائیلی گولہ باری جاری

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیل کی افواج نے جنوبی لبنان میں جنگ بندی اور سیز فائر معاہدے کی چھ نئی سنگین خلاف ورزیاں کیں جن میں گولہ باری، آتش گیر اور روشن کرنے والے گولے فائر کرنا شامل تھا۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

لبنانی سرکاری خبر ایجنسی نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فورسز نے بلدة بیت لیف کے مضافات میں واقع وادی مظلم کے علاقے کو متعدد روشن کرنے والے گولوں سے نشانہ بنایا۔ اسی دوران اسرائیلی جاسوس طیاروں اور ڈرونز کی فضا میں شدید پرواز جاری رہی جس سے پورا علاقہ خوف و ہراس کا شکار رہا۔

ایجنسی کے مطابق قابض اسرائیل نے بیت لیف اور رامیا کے درمیان واقع علاقے پر بھی آتش گیر گولے برسائے۔ اس وحشیانہ کارروائی سے جنگ بندی معاہدے کی ایک اور کھلی خلاف ورزی رقم ہوئی۔

مزید بتایا گیا کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے بلدة مارون الراس کی جانب آواز پیدا کرنے والا بم پھینکا جبکہ ایک اور ڈرون نے بلدة شبعا کے وسطانی التحتا محلے میں کھڑی ایک کھدائی مشین کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق بلدة عیترون کے جنوبی کنارے پر واقع جبل الباط میں قابض اسرائیل کی جانب سے قائم نئے فوجی ٹھکانے کے اہلکاروں نے اسلحہ تھام کر علاقے کا وسیع محاصرہ کیا اور اطراف میں فائرنگ کر کے خوف کی فضا پیدا کی۔

جنوبی لبنان کی بستیاں اور دیہات گذشتہ کئی ماہ سے قابض اسرائیل کی جانب سے مسلسل حملوں، گولہ باری اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کی زد میں ہیں۔ یہ معاہدہ سنہ 2024 کے نومبر میں حزب اللہ کے ساتھ طے پایا تھا تاہم قابض اسرائیل اس پر عمل درآمد کرنے کے بجائے آئے روز سفاکانہ پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan