Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

جنوبی شام میں اسرائیلی فوجی کارروائی، شہری علاقے متاثر

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کی 12 فوجی گاڑیوں نے جنوبی شام میں قنیطرہ کے دیہی علاقے کے گاؤں صیدا الجولان میں دراندازی کی۔ یہ اقدام شام کے جنوب مغربی صوبوں میں قابض اسرائیل کی تازہ ترین فوجی پیش قدمی کے طور پر سامنے آیا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوجی دستے نے گاؤں کے گرد و نواح میں بھاری نفری تعینات کی اور بلدہ کے مغربی داخلی راستے پر ایک چیک پوسٹ قائم کی جبکہ ایک گھر کی تلاشی لینے کے بعد واپس قابض علاقوں کی جانب پسپا ہو گئے۔

اس سے قبل گذشتہ جمعہ کی شام قابض اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے درعا گورنری کے مغرب میں وادی الیرموک کے علاقے میں ایک متروک فوجی مقام کی سمت دراندازی کی تھی۔

آٹھ دسمبر سنہ 2024ء سے قابض اسرائیل جنوبی شام میں مسلسل عسکری مداخلت کر رہا ہے چاہے وہ زمین پر قبضے کی صورت ہو یا فوجی دراندازیوں کی شکل میں۔ معزول بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے فوراً بعد قابض اسرائیل نے بفر زون اور جبل الشیخ پر قبضہ جما لیا تھا۔

قنیطرہ گورنری کے ڈائریکٹر اطلاعات محمد السعید نے گذشتہ برس کے اختتام پر الجزیرہ نیٹ کو بتایا تھا کہ قنیطرہ کی سرحدی دیہات درعا کے مغربی دیہی علاقوں اور دمشق کے مضافات میں اسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک 1500 سے زائد قابض اسرائیلی دراندازیاں ہو چکی ہیں جن کے دوران 30 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان میں سے بعض افراد اب بھی اسد حکومت کے خاتمے سے پہلے سے قید میں ہیں۔

پیر کے روز ایک شامی سرکاری ذریعے نے انکشاف کیا کہ امریکہ کی ثالثی میں قابض اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے جس کا محور سنہ 1974ء کے فض اشتباک معاہدے کو دوبارہ فعال بنانا ہے۔

ذریعے نے مزید بتایا کہ یہ مذاکرات بنیادی طور پر سنہ 1974ء کے فض اشتباک معاہدے کی بحالی پر مرکوز ہیں تاکہ قابض اسرائیلی افواج آٹھ دسمبر سنہ 2024ء سے پہلے کی حد بندیوں تک واپس جائیں۔ یہ سب ایک ایسے متوازن سکیورٹی معاہدے کے تحت کیا جانا ہے جو شامی خودمختاری کو ہر صورت مقدم رکھے اور شامی داخلی امور میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو روکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan