Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

جنوبی افریقہ نے اسرائیلی ناظم الامور کو ملک بدر کر دیا

کیپ ٹاؤن – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جنوبی افریقہ نے اپنی سرزمین پر تعینات قابض اسرائیلی ناظم الامور “اریئیل سیدمان” کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے اور روانگی کے لیے 72 گھنٹے کی مہلت دی ہے۔

جنوبی افریقہ کی وزارت برائے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون نے ایک سرکاری بیان میں وضاحت کی ہے کہ یہ فیصلہ سفارتی اصولوں اور عالمی ضوابط کی ان پے در پے خلاف ورزیوں کے بعد کیا گیا ہے جنہیں جنوبی افریقہ کی خود مختاری پر براہِ راست حملہ تصور کیا گیا ہے۔

وزارت نے ان خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ قابض اسرائیل کی ریاست کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بارہا جنوبی افریقہ کے صدر “سیریل رامافوزا” کے خلاف توہین آمیز حملوں کے لیے استعمال کیا گیا، اس کے علاوہ اعلیٰ اسرائیلی حکام کے طے شدہ دوروں کے بارے میں جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ کو جان بوجھ کر مطلع نہ کرنے کی روش اپنائی گئی۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہ طرزِ عمل سفارتی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور “ویانا کنونشن” کی بنیادی خلاف ورزی ہے، جس نے دوطرفہ تعلقات کے لیے ضروری اعتماد اور طریقہ کار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ بیان میں دوٹوک الفاظ میں کہا گیا کہ جنوبی افریقہ کی خود مختاری اور اس کے اداروں کا احترام ناقابلِ سمجھوتہ ہے۔

جنوبی افریقہ کی حکومت نے قابض اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں اپنے سفارتی رویے کو ملک کے احترام اور بین الاقوامی تعلقات کے مسلمہ اصولوں کے مطابق بنانے کی ضمانت دے۔

واضح رہے کہ اریئیل سیدمان سنہ 2023ء کے نومبر میں جنوبی افریقہ سے اسرائیلی نمائندے کی واپسی کے بعد سے ناظم الامور کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ سفارتی تنازع غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی اور قابض اسرائیل کی سفاکیت کے باعث پیدا ہوا تھا، جس پر جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں اب جنوبی افریقہ میں سفیر کی سطح پر اسرائیلی سفارتی نمائندگی ختم ہو جائے گی، تاہم اس کا مطلب تعلقات کا مکمل خاتمہ نہیں ہے کیونکہ اسرائیلی سفارت خانہ اپنے قونصل اور سکیورٹی افسر کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ کا قابض اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ موجود ہے لیکن اس نے کئی برسوں سے وہاں اپنا کوئی سفیر تعینات نہیں کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan