Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

, جمعۃ الوداع یوم القدس ظالم طاقتوں کیخلاف مظلوموں کا دن ہے،بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس

جمعۃ الوداع یوم القدس ظالم طاقتوں کیخلاف مظلوموں کا دن ہے، سامراجی طاقتوں کا مقابلہ متحد ہوکر کرنا ہوگا، اقوام متحدہ ایک زنگ آلود ادارہ ہے، مسلم ممالک کی بادشاہتیں غاصب اسرائیل کے جرائم کی پردہ پوشی کررہی ہیں، فلسطین ہمارا کاز ہے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔ افغانستان، کشمیر ، عراق ، شام سمیت مسلم امہ کے اہم ترین مسائل ہیں مسلم ممالک کو متحد ہوکر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ بین الاقوامی یکجہتی کانفرنس بعنوان،’’فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر‘‘ سے مسلم لیگ ن کے رہنماء

picforweb

جمعۃ الوداع یوم القدس ظالم طاقتوں کیخلاف مظلوموں کا دن ہے، سامراجی طاقتوں کا مقابلہ متحد ہوکر کرنا ہوگا، اقوام متحدہ ایک زنگ آلود ادارہ ہے، مسلم ممالک کی بادشاہتیں غاصب اسرائیل کے جرائم کی پردہ پوشی کررہی ہیں، فلسطین ہمارا کاز ہے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔ افغانستان، کشمیر ، عراق ، شام سمیت مسلم امہ کے اہم ترین مسائل ہیں مسلم ممالک کو متحد ہوکر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ بین الاقوامی یکجہتی کانفرنس بعنوان،’’فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر‘‘ سے مسلم لیگ ن کے رہنماء

سینٹر ظفر علی شاہ،پاکستان پیپلزپارٹی رکن قومی اسمبلی عمران لغاری، مجلس وحد ت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمر ، سابق رکن قومی اسمبلی جے سالک ، ڈاکٹر قندیل عباس، میجر جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب اور فلسطین فاونڈیشن کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی کا خطاب۔ 

جمعۃ الوداع یوم القدس ظالم طاقتوں کیخلاف مظلوموں کا دن ہے، سامراجی طاقتوں کا مقابلہ متحد ہوکر کرنا ہوگا، اقوام متحدہ ایک زنگ آلود ادارہ ہے، مسلم ممالک کی بادشاہتیں غاصب اسرائیل کے جرائم کی پردہ پوشی کررہی ہیں، فلسطین ہمارا کاز ہے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔ افغانستان، کشمیر ، عراق ، شام سمیت مسلم امہ کے اہم ترین مسائل ہیں مسلم ممالک کو متحد ہوکر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما سینیٹر ظفر علی شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی عمران لغاری،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر، سابق رکن قومی اسمبلی جے سالک، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے اسلام آباد میں بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس بعنوان ’’فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما سینیٹر سید ظفر علی شاہ کاکہنا تھا کہ سامراجی طاقتیں مسلم امہ کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، اقوام متحدہ زنگ آلود اور بدبو دار ادارہ ہے ،لہٰذا مسلم ممالک کو متحد ہوکر سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کی بادشاہتیں فلسطین میں صہیونی جرائم پر پردہ پوشی کرنے کے بجائے فلسطینیوں حمایت کیلئے عملی اقدامات کرے۔ پاکستان صہیونی دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین فاونڈیشن پاکستان کو مبارکباد پاش کرتا ہوں جنہوں نے فلسطین کے عنوان سے مسلم امہ کو متحد کرنے کیلئے عظیم کانفرنس کا انعقاد کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عمران لغاری کا کہنا تھا کہ فلسطینی کاز پاکستان کا کاز ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی اس کی حمایت کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک عوام ذوالفقار علی بھٹو فلسطینوں کی حمایت کرنے کے جرم میں شہیدکیا گیا۔ امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ متحد ہواور فلسطینوں کا ان کی آزادی دلوائیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام مظلوموں کے ساتھ ہیں اور ہر ظالم کے مخالف ہیں، افغانستان، عراق، مصر،کشمیر ،شام اور فلسطین مسلم امہ کے مسائل ہیں۔ آج لاکھوں فلسطینیوں کو ان کے گھر وں سے بے دخل کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول پر غاصب اسرائیل کو قبضہ ہے، اس قبضے کی سربراہی امریکہ اور یورپ کررہا ہے لٰہذا مسلم امہ کو بیدار ہونا چاہیے اور اپنے اتحاد کے ذریعہ غاصب اسرائیل کو نابود کرنا دینا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی رہ نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو فلسطینیوں اور قبلہ اول یعنی یوم القدس قرار دیکر فلسطین کے مسئلہ کو عربوں سے نکال عالمی اسلامی بیداری کو مرکز بناد یا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک طاقتور پاکستان مسلم ممالک کی قیادت کرسکتا ہے ، لٰہذا حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے وقار کو بڑھانے اور اسے مضبوط بنانے کیلئے مضبوط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمرکا کہنا تھا کہ فلسطین دنیا ئے اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے اور اسرائیل سے نفرت اور فلسطینیوں نے اظہار یکجہتی اور بیت المقدس کی بازیابی کیلئے جدوجہد کرنا دراصل عدل وانصاف کا تقاضا ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزادکشمیرسردار عتیق، سابق رکن قومی اسمبلی جے سالک، قومی اعظم یونیورسٹی کے پروفیسر قندیل عباس، میجرجنرل ریٹائرڈامجد شعیب اور فلسطین فاؤنڈیشن کے ترجمان صابرکربلائی نے کہا کہ فلسطین فقط فلسطینیوں کا ہے، پاکستانی عوام کے دل فلطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین سے بے دخل کیے گئے فلسطینیوں کی واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ مقررین کا کہنا تھاکہ 23رمضان المبارک جمعتہ الوداع کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جائیگا، اور قبل اول کی بازیابی کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔ اس موقع پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ادارے ، تنظیمیں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی اور پاکستان میں فلسطینی کاز کی حمایت کااعلان کیا۔

 

 

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan