مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین
فلسطین کے قومی اور دینی رہنماؤں اور مذہبی جماعتوں نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کل جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں بھرپور شرکت کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز فلسطینی مسلمان قبلہ اول میں جمع غفیر کی شکل میں جمع ہوں تاکہ مسجد اقصیٰ کے اسلامی اور عرب تشخص کو اجاگر کیا جا سکے۔
سماجی کارکن فادیہ البرغوتی نےایک بیان میں کہا کہ کل جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں ایک بڑا ہجوم، القدس پر فلسطینیوں کی خودمختاری کا اعلان ہے، اور اس کی پاسداری اور دفاع کا حلف ہے۔
انہوں نے القدس کے باشندوں، غرب اردن کے فلسطینیوں اور اندرون فلسطین سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ پختہ یقین اور عزم کے ساتھ قبلہ اول میں جمع ہو کر یہ ثابت کریں کہ فلسطینی قبلہ اول کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
البرغوطی نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر جارحیت اور مسلسل حملوں کے تسلسل میں ہر اس شخص کی مستقل اور بار بار متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔
ادھر مقبوضہ اندرون میں اسلامی تحریک کے نائب سربراہ شیخ کمال الخطیب نے مسجد اقصیٰ میں آئندہ جمعہ کی نماز میں ہجوم کی پکار کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس کی عربیت اور اسلامیت کا ثبوت پیش کیا جا سکے۔