Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جمعہ میں ڈیڑھ لاکھ اور تراویح میں ایک لاکھ فلسطینیوں کی قبلہ اول آمد

فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں عبادت پر عاید تمام پابندیوں اور رکاوٹوں کو روندتے ہوئےکل جمعہ اور شام کو عشا اور تراویح کی نمازوں میں لاکھوں کی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔

بیت المقدس میں اردن کے زیرانتظام اوقاف و مذہبی امور کے مطابق  جمعہ کی شام اسرائیلی پابندیوں کو روندتے ہوئے ایک لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں عشا اور تراویح کی نمازیں ادا کیں۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے اس موقعے پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں اور فلسطینیوں کو قبلہ اول تک رسائی سے روکا جا رہا تھا۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج اور پولیس کی ریاستی دہشت گردی کے باوجودی ایک لاکھ پچاس ہزار سے زاید فلسطینیوں نے قبلہ اول میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ اسرائیلی فوج نے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے نکالنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ہلال احمر فلسطین کے طبی عملے نےاسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے57 افراد کو طبی امداد فراہم کی جس کے بعد انہیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan