Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

جمال مبارک آخر تک اپنے والد کو صدارت نہ چھوڑنے کی تلقین کرتے رہے:ذرائع

palestine_foundation_pakistan-gamal-mubarak

سابق مصری صدر حسنی مبارک اور ایوان صدر میں ان کے آخری ایام کے واقعات منظرعام پر آنا شروع ہو گئے ہیں.مرکز اطلاعات فلسطین کو ذرائع سے معلوم ہوا کہ سابق صدر کے فرزند جمال مبارک آخر وقت تک اپنے والد کو عہدہ نہ چھوڑنے پر قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے اور حسنی مبارک کے عالمی اور عوامی احتجاج کے باجود صدارت سے استعفیٰ دینے میں تاخیر کی ایک وجہ ہمدردوں بالخصوص چھوٹے فرزند جمال مبارک کا وہ اصرار تھا جس میں انہیں عہد ہ نہ چھوڑنے کی تاکید کی جاتی رہی ہے. ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز صدر حسنی مبارک کے قوم سے خطاب میں ان کے استعفے کا اعلان ہونا تھا، کیونکہ فوج اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدر کو کہا گیا تھا کہ وہ آج رات کو اپنے ٹی وی خطاب میں استعفے کا اعلان کر دیں، تاہم صدرنے اس پر عمل درآمد اس لیے نہیں کیا کہ ان کے فرزند جمال مبارک نے بہ اصرار کہا تھا کہ حالات اتنے خراب بھی نہیں کہ آپ استعفیٰ دے دیں. رپورٹ کے مطابق سابق صدر کے فرزند نے اپنے والد کو تجویز دی تھی کہ وہ استعفیٰ دینے کے بجائے بیشتر اختیارات اپنے نائب کو منتقل کرنےکا اعلان کریں. ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صدرکے اختیارات کی منتقلی کا اعلان فوج کے لیے حیرا ن کن تھا کیونکہ فوج کا خیال تھا کہ صدرحسنی مبارک آج استعفی دے دیں گے. ذرائع کے مطابق سابق صدر کے فرزند جمال مبارک اور فوج کے درمیان صدر کے استعفے سے متعلق شدید اختلافات بھی سامنے آئے ہیں. فوج حسنی مبارک کو استعفیٰ دینے جبکہ ان کے فرزند صدارت پر فائز رہنے کی تلقین کرتے رہے .

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan