Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

جلزون کیمپ: صہیونی فائرنگ سے فلسطینی بچہ زخمی

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

مغربی کنارے میں رام اللہ کے شمال میں واقع الجلزون پناہ گزین کیمپ میں قابض اسرائیل کی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی بچہ زخمی ہو گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ بچے کو یہ زخم اس وقت آئے جب قابض اسرائیلی افواج نے کیمپ پر دھاوا بولا جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ ان جھڑپوں کے دوران قابض فوج نے براہ راست گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں معصوم بچہ نشانہ بن گیا۔

ادھر ایک دوسرے واقعے میں اتوار کی شام قابض آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع فلسطینی گاؤں الخان الاحمر پر حملہ کر دیا۔

مقبوضہ بیت المقدس گورنری نے بتایا کہ انتہا پسند آبادکاروں نے شہریوں کے گھروں کی جانب فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ حملے کے ساتھ ہی قابض اسرائیلی افواج نے گاؤں پر یلغار کی اور رہائشی مکانات کے اطراف میں تعینات ہو گئیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ واقعات ایک بار پھر اس تلخ حقیقت کو آشکار کرتے ہیں کہ قابض اسرائیل اور اس کے آبادکار فلسطینی عوام بالخصوص بچوں اور بے گناہ شہریوں کے خلاف اپنی سفاکیت کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan