Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

جرمنی نے اخوان المسلمون کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے:جرمن اخبار

palestine_foundation_pakistan_der-spiegel-german-newspaper

مصر میں عوامی انقلاب کے نتیجے میں صدر حسنی مبارک کے نظام کے زوال کے بڑھتے امکانات کے ساتھ ہی یورپ نے اپوزیشن کی سب سے بڑی اسلام پسند جماعت اخوان المسلمون کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر دیا ہے.
جرمن اخبار”دیرشپیگل”نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ مصر میں جاری عوام احتجاج کی تحریک نے صدر حسنی مبارک کی حکومت کو لرزا کر رکھ دیا ہے. موجودہ حالات میں یورپی ممالک نے ملک کی سب سے بڑی مذہبی جماعت اخوان المسلمون کے ساتھ بات چیت کے دروازے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے.اس ضمن میں سب سے پہلا قدم جرمن حکومت نے اٹھایا ہے.
اخبار لکھتا ہے کہ جرمن چانسلر نے اخوان المسلمون کی قیادت سے باضابط مذاکرات کا فیصلہ کر لیا ہے، جلد ہی اخوان کی اعلیٰ سطح کی قیادت سے کسی بھی یورپی ملک میں بات چیت کا عمل شروع ہو جائے گا.
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ ممکنہ طور پر مصر میں اقتدار کا حصہ بننے والی اسلام پسند جماعت کے بارے میں پالیسی پر نرمی کرنے میں مجبور ہے. جرمن حکومت کی جانب سے اخوان کے ساتھ مذاکرات کے بعد یورپ کے دیگر ممالک بھی جماعت کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کریں گے.
ادھر ایک دوسری پیش رفت کے مطابق جرمنی اور فرانس نے مصر کو معاہدے کے تحت فراہم کردہ دفاعی سازو سامان ہنگامی طور پر روک دیا ہے.یورپی میڈیا کے مطابق یورپی ملکوں کی جانب سے مصر کے موجودہ بحرانی حالات میں فوجی سازو سامان کی فراہمی کے بجائے خوراک کی فراہمی پر توجہ دی جا رہی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan