Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

جرمنی میں بیت المقدس سے اظہار یکجہتی کی تقریبات

qouds-tahweed-germany ’’یورپین برائے بیت المقدس‘‘ تنظیم اور فلسطینی کمیونٹی کی دعوت پر مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی سازشوں کی مذمت کے لیے جرمن کے بڑے شہروں میں احتجاجی جلسے اور مقبوضہ بیت المقدس سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف سرگرمیاں کی گئیں، جن میں جرمنی میں فلسطینی کمیونٹی سمیت دیگر مسلمان ممالک کی کمیونٹی نے شرکت کی- ان سرگرمیوں کا سلسلہ 3 سے 6 دسمبر تک جاری رہا- جس کے دوران دارالحکومت برلن اور دیگر دو بڑے شہروں شوگاٹ اور ڈورٹمونڈ میں تقریبات منعقد کی گئیں- ان تقریبات کا انعقاد بیت المقدس 2009ء کے لیے عرب ثقافت کا دارالحکومت قرار دینے کے سلسلے میں کیا گیا- تقریبات میں ڈاکومنٹری فلمیں پیش کرنے کے ساتھ ایگزیبشن کا انعقاد کیا گیا جس میں بیت المقدس کے بازاروں کی اشیاء اور ثقافتی فن پاروں کی نمائش کی گئی- واضح رہے کہ ’’یورپین برائے بیت المقدس‘‘ کی جانب سے اس نوعیت کی یہ پہلی سرگرمی نہیں ہے- وہ اس طرح کی تقریبات اور اجتماعات کا اہتمام کرتی رہتی ہے- دسمبر کے شروع میں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد ڈنمارک میں کیا گیا تھا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan