Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

جبالیہ کیمپ: اسرائیلی فوج کا حملہ، ایک فلسطینی شہید

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

غزہ کے شمالی علاقے جبالیا کیمپ میں بدھ کی شام قابض اسرائیلی فوج کی اندھی گولہ باری سے ایک فلسطینی شہری جامِ شہادت نوش کر گیا۔

نامہ نگار کے مطابق قابض فوج نے جبالیا کیمپ میں نہتے شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

قابض اسرائیل نے حماس اور اسرائیل کے درمیان 10 اکتوبر کو نافذ ہونے والے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک قابض اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 245 ہو چکی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 627 ہے۔ اسی دوران ملبے تلے سے مزید 532 شہداء کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

وزارتِ صحت نے بدھ کے روز اپنے تازہ اعداد و شمار میں بتایا کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہونے والی قابض اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں مجموعی طور پر 69 ہزار 185 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 70 ہزار 698 زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan