Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

جامعہ کراچی میں ڈاکٹر خالد عراقی کے زیر صدارت ایک روزہ یکجہتی فلسطین سیمینار کا انعقاد

کراچی (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) جامعہ کراچی میں یکجہتی فلسطین کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ سیمینار کا اہتمام شعبہ سیاسیات اور انجمن اساتذہ جامعہ کراچی سمیت پائیلر اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ سیمینار میں مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز اور تجربہ کار ماہر اساتذہ نے شرکت کی اور مسئلہ فلسطین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور پاکستان بطور ایک ماڈل کے عنوان پر گفتگو کی۔ سیمینار میں پاکستان کی فلسطین کاز کے ساتھ تاریخی حمایت کے پہلوئوں کو اجاگر کیا گیا اور ساتھ ساتھ قیام پاکستان سے قبل اور بعد میں ٹریڈ یونین، سول سوسائٹی، نوجوانوں کے کردار سمیت سیاسی و مذہبی رہنمائوں کے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا۔ سیمینار میں فلسطینی ثقافت کے عنوان سے بھی پہلوئوں کو اجاگر کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سیمینا ر کا مقصد مسئلہ فلسطین کے لئے پاکستان کی حمایت کے تناظر میں مختلف زاویوں سے روشنی ڈالنا تھا۔ اس موقع پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن جیسے موضوعات کو سختی سے مسترد کیا گیا اور پاکستان کی نظریاتی اور تاریخی اعتبار سے فلسطین کاز کی حمایت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں فلسطین کا زکی حمایت کے لئے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ سیمینار کے منتظمین کاکہنا ہے کہ سیمینار کے اختتام پر ایک پالیسی پیپر ترتیب دیا گیا ہے جو دفتر خارجہ سمیت پاکستان کے تمام اہم اداروں کو ارسال کیا جائے گا جو کہ در حقیقت پاکستان کی فلسطین کا زکے لئے حمایت پر مبنی ایک روڈ میپ کی حیثیت اختیار کرے گا۔
سیمینار میں شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی سمیت شعبہ سیاست کے صدر ڈاکٹر محمد علی ،اسلام آباد کے تحقیقی مرکز کے سربراہ ناصر شیرازی، جامعہ نمل کراچی کے ریجنل ڈائرکٹر بریگیڈئیر (ر) ہدایت وارث ،جامعہ کراچی کی سابق ڈین ڈاکٹر شائستہ تبسم، شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر ریاض شیخ، تحقیقی مرکز لندن سے ڈاکٹر اسامہ شفیق ، تھنک ٹینک کیپ کی صدر اور بحریہ یونیورسٹی کی اساتد ڈاکٹرسدرہ احمد، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی لیکچرر اور فیشن ڈیزائنر طیبا سید، جامعہ اردو کی رجسٹرار ڈاکٹر سعدیہ خلیل اور ڈاکٹر اصغر دشتی،جامعہ نمل کے لیکچرر محمد اویس، یوتھ رہنما سوبان بیگ، ماہر بین الاقوامی قانون ثنا خان، شعہ تعلیم سے ڈاکٹر معروف بن روئوف،شعبہ فزکس سے ڈاکٹر ذیشان اقبال،شعبہ سیاسیات سے ڈاکٹر کامران خان، پائیلر کے ڈائرکٹر عباس حیدر اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نےخطاب کیا۔
سیمینار سے سیاسی ومذہبی رہنمائوں بشمول ذوالفقار علی بھٹو جونئیر، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، نہال ہاشمی، علامہ باقر زیدی، مسلم پرویز، علامہ قاضی احمد نورانی، سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، خالد رائو سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عامر حسین، ڈاکٹر ثوبیہ بٹ، آرزو ناصر نے انجام دئیے ۔ سیمینار میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور محققین کی بڑی تعداد شریک تھی 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan