Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

جارحیت کے خلاف عوامی ردعمل نے رام اللہ میں کارروائی کو جنم دیا ہے، حماس

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے کہا ہے کہ رام اللہ کے شمال میں واقع عطریت یہودی کالونی کے قریب ہونے والی خنجر بردار کارروائی فلسطینی عوام پر جاری مسلسل مظالم کے ردعمل میں ایک فطری اور واضح پیغام ہے کہ عسکری دھاوا، قتل، گرفتاریوں اور موقع پر فائرنگ جیسے واقعات کے ذریعے عوام کی ارادے کو توڑا نہیں جا سکتا۔

حماس نے اپنے بیان میں بیت ریما کے رہائشی محمد رسلان اسمر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی سمیت تمام شہداء کی جدوجہد فلسطینی مزاحمت کے تسلسل کا ذریعہ ہے۔ حماس نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنے ان بیٹوں کی لازوال قربانیوں کے امین رہیں گے جو اپنی سرزمین، اپنے وجود اور اپنی انسانی حرمت کے دفاع میں کھڑے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ بارہ گھنٹوں میں الخلیل اور رام اللہ میں پیش آنے والے مسلسل واقعات اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ قابض اسرائیل کی جانب سے پیش کردہ سکیورٹی اور روک تھام کی دعویدار پالیسی فلسطینی عوام کی مزاحمت اور استقامت کو نہیں روک سکیں۔

حماس نے مغربی کنارے کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے صبر اور ثابت قدمی کو مضبوط کریں اور ہر سطح پر مؤثر مزاحمت جاری رکھیں تاکہ فلسطینی عوام آزادی، خود ارادیت اور اپنی مکمل ریاست کے قیام کے حق تک پہنچ سکیں جس کا صدر مقام القدس ہو۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan