محمود عباس کی وفادار ملیشیا نے مغربی کنارے میں معروف حماس رہنما ڈاکٹر محمد غزال کو جمعرات کے روز رہا کردیا ،انہیں نابلس شہر میں بدھ کو اپنے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق نابلس کی ایک معزز اور غیر جانبدار شخصیت کی ثالثی کے نتیجے میں یہ رہائی عمل میں آئی ہے۔دمشق سے حماس نے ایک بیان بھی جاری کیا تھا جس میں ڈاکٹر غزال کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر غزال کی حفاطت کی ذمہ داری عباس انتظامیہ پر عائد ہے ۔بیان میں سیاسی بنیا دوں پر گرفتار کئے گئے لوگوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔