Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

تیونس میں اسلام پسند حکومت کے قیام کے امکانات پر اسرائیل میں کھلبلی

palestine_foundation_pakistan_tunisians-people1

عرب ملک تیونس میں اسرائیل کے دوست سمجھے جانے والے تیونسی صدر زین العابدین بن علی کی سبکدوشی کے بعد اسرائیل کو یہ فکر لاحق ہو گئی ہے کہ کہیں تیونس میں حکومت اسلام پسند قوتوں یا اسرائیل دشمنوں کے ہاتھ نہ آ جائے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیر برائے ڈویلپمنٹ اور نائب وزیراعظم کے عہدے پر تعینات سلیفان شالوم نے صہیونی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تیونس میں صدر العابدین کے اقتدار کے خاتمے اور ملک میں اسلام پسندوں کی اقتدار میں آنے کے امکانت پر شدید تشویش ہے. ایک سوال کے جواب میں سلیفان شالوم کا کہنا تھا کہ مسٹر زین العابدین کے دور میں تیونس میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرعالمی برادری نے کوئی توجہ نہ دی جس کا ایک نقصان صدرالعابدین کے اقتدار کے خاتمے کی صورت میں ہوا جبکہ دوسرا نقصان اسلام پسندوں کے اقتدار پر ممکنہ قبضے کی صورت میں نظر آ ٓرہا ہے. خیال رہےکہ اسرائیل نے سرکاری سطح پر تیونس میں ہونے والے سیاسی انقلاب پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جبکہ عرب ممالک بالخصوص عرب ممالک کی مذہبی اسلامی جماعتوں نے اس انقلاب کو خوش آئند قرار دیا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan