Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

تہران کانفرنس، غزہ فلسطینی استقامت کامظہر

palestine_foundation_pakistan_gaza-we-all-gaza1 تہران میں غزہ کانفرنس منعقد ہوئي ۔ یہ کانفرنس غزہ فلسطینی استقامت کامظہر کے زیرعنوان منعقد ہوئي۔ اس کانفرنس میں ایران سمیت مختلف ملکوں کی کئی علمی اور سیاسی شخصیتوں نے مسئلہ فلسطین پر مختلف جہات سے روشنی ڈالی ۔ یادرہے صیہونی حکومت نے دوہزار آٹھ میں اٹھائیس دسمبرسے انیس جنوری تک بائيس دنوں میں غزہ پروحشیانہ حملے کئےتھے جن میں ایک ہزار چارسو فلسطینی شہید اور چھے ہزار سے زائد زحمی ہوئےتھے۔ شہید اور زخمی ہونےوالوں میں زیادہ تر تعداد عورتوں اور بچوں کی تھی۔ صیہونی حکومت کی بائیس روزہ جارحیت میں حماس کی کامیابی پر اسلامی جمہوریہ ایران میں انیس جنوری کو روز غزہ کے نام سے موسوم کیا گيا ہے۔ صیہونی حکومت کو اس جارحیت میں پہلے سے طے شدہ کوئي بھی ھدف حاصل نہیں ہواتھا اورآخرکار اسے بائيس دنوں کی جارحیت کے بعد پسپائي اختیار کرنی پڑی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan