Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ترکی کا اسرائیل سے تعلقات محدود کرنے پرغور

palestine_foundation_pakistan_turkey-israel

فریڈم فلوٹیلا پر حملے اور اس میں نو ترک رضاکاروں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل کی طرف سے مصالحانہ اقدامات نہ اٹھائے جانے پر ترکی نے تل ابیب سے سفارتی تعلقات محدود کرنے پرغور شروع کیا ہے۔ جمعرات کے روز ترکی کے ایک اعلیٰ سطح کے سفارت کار نے”فرانس پریس” کو بتایا کہ ترکی کو امید ہے کہ اسرائیل فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی غلطی کا اعتراف اور ترکی سے معافی مانگتے ہوئے شہید ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ کو حرجانہ ادا کرتے ہوئے نقصانات کا ازالہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل جب تک ترکی کے قبضے میں لیے گئے تین بحری جہازوں کو استنبول کے حوالے کرتے ہوئےعالمی سطح پر ہونے والی تحقیقات پرعمل درآمد نہیں کرتا دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔ ترک سفارت کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیل کی طرف سے معافی مانگنے سمیت دیگر اہم اقدامات نہ کیے گئے تو ترکی تل ابیب میں اپنے سفارتی عملے کو محدود کر دے گا. اس سلسلے میں سفارتی تعلقات صرف پیغام رسانی اور قائم مقام سفارت کاروں کی تعیناتی تک محدود ہو جائیں گے. تاہم یہ سب کچھ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی اٹھائے جانے، فریڈم فلوٹیلا پر جارحیت کی معافی مانگنے اور جاں بحق شہریوں کے اہل خانہ کو حرجانہ ادا کرنے سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے بعد ترکی نے اسرائیل سے اپنا سفیر وآپس بلا لیا تھا، جبکہ اس کے ساتھ ہی تل ابیب اور استنبول کے درمیان روبہ عمل کئی ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ ترک سفارت کار نے انکشاف کیا کہ امدادی جہاز پر حملے کے بعد ترکی نے اسرائیل سے کیے گئے 16 دفاعی معاہدے منسوخ کیے ہیں۔ دوسری جانب ترکی کے معروف قومی اخبار”تودی زمان” نے جمعرات کے روز کی اشاعت میں اسرائیل کے ساتھ حال ہی میں منسوخ ہونے والے معاہدات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکی نے اسرائیل سے “میرکافا 3” ماڈل کے 05 ارب ڈالر کی لاگت کے 1000 ٹینک خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جسے منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ اسرائیل نے ترکی سے “قیصری” نام کے 50 ملین ڈالر کی لاگت سے درجنوں ٹینک خریدنے کا معاہد کیا تھا۔ علاوہ ازیں اسرائیل نے ترکی سے 632 ملین ڈالر کی لاگت سے “فانٹوم” جنگی طیاروں کی اپ گریڈیشن اور 75 ملین ڈالر کا ایک دوسرا معاہدہ بھی بھی منسوخ ہونے والے معاہدوں میں شامل ہے۔ منسوخ کیے گئے معاہدوں میں ایک اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کے دور مار میزائلوں،575 ملین ڈالر کے ٹینکوں کی اپ گریڈیشن ،500 ملین ڈلر کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے ترکی کے “بوبائی” میزائلوں کی فروخت اور 150 ملین ڈالر کے”دلیلہ” میزائلوں کی تیاری کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں اسرائیل سے تعاون اور مشترکہ فوجی مشقوں کے معاہدے بھی شامل ہیں، جنہیں اب تک منسوخ کیا جا چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan