Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ترکی فلسطینیوں کی بھر پور سیاسی اور اخلاقی مدد کر رہا ہے: جمال الخضری

dr-jamal-al-khudari-palestinian-legislator غزہ محاصرہ کے خلاف پاپولر کمیٹی کے سربراہ اورفلسطینی قانون ساز مجلس کے رکن جمال الخضری نے ترکی کے عوام ،حکومت اور وہاں کے اداروں کو فلسطینی عوام کی بے پناہ مدد کرنے کے حوالے سے اسے ایک ماڈل قرار دیا۔ جمال الخضری منگل کے روز غزہ شہر میں ترکی کے ایک امدادی ادارے “یاردم “کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ترکی حکومت نے فلسطینیوں کی بے پناہ سیاسی اور اخلاقی مدد کی ہے۔جمال خضری نے کہا کہ ترکی کے عوام نے ہمیشہ بالعموم اور غزہ پر اسرائیلی حملے اور محاصرے کے خلاف بالخصوص ریلیاں نکال کرفلسطینی عوام کے ساتھ اظہا ریکجہتی کا بھر پور مظاہرہ کیا۔ فلسطینی قانون سازمجلس کے رکن نے کہا کہ ترکی کے اداروںنے ہمیشہ فلسطینی عوام کو سہارا دیا اور مکمل وفاداری کے ساتھ برادرانہ رشتہ استوار رکھا۔ جمال الخضری نے کہا کہ یا ردم آفس 4,500 فلسطینی خاندانوں کی سرپرستی کرنے منصوبہ بندی کررہا ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جلد ہی ترکی کے بحری جہاز محاصرہ توڑنے کیلئے غزہ پہنچیں گے اور اس طرح ترکی دنیا کی توجہ غزہ کے پندرہ لاکھ لوگوں کے مصائب و آلام کی طرف دلانے کی کوشش کرے گا۔ خضری نے دنیا بھر کے خیراتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں اپنے دفاتر کھول کر غزہ کے عوام کو محاصرے کی وجہ سے تنہائی کے احساس سے نکالنے کی کوشش کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan