ترکی کے عوام نے انقرہ اور استنبول میں صیہونی حکومت کے سفارتخانے اور کونسلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے غزہ امدادی کارواں پرصیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کی۔ استنبول میں مظاہرین صیہونی کونسلیٹ میں داخل ہونا چاہتے تھے لیکن پولیس نے انہیں روک دیا جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئيں۔ ادھر ترکی کی فوج کے سربراہ ترکی کی سرزمیں پرراکٹ حملوں اور غزہ کاروان پرصیہونی حملوں کے بعد مصر کا دورہ ادھورا چھوڑکروطن لوٹ آئےہیں۔یادرہے غزہ کے لئے امدادی کارواں میں ترکی کے بھی کئي جہاز شامل تھے جنہیں صیہونی حملوں میں نقصان پہنچاہے۔ ترکی کے جہازمرمرہ پرصیہونی بحریہ کے حملوں میں کم از کم بیس افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوئےہیں۔ اور اس جہاز کو مقبوضہ فلسطین کی اشدود بندرگاہ منتقل کردیاگيا۔