سید حسن نصراللہ نےگذشتہ رات اپنےخطاب میں کہاکہ مزاحمت نےاب تک لبنان کےلئےاہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اوراس نےخطرات کاکامیابی سےمقابلہ کیاہے۔
انھوں نےمزید کہاکہ ہمیں لبنان میں ایک بہترین سیاسی وفوجی تجربہ حاصل ہواہے جس کی بنیاد پر لبنان میں ایک ڈٹرنٹ اور دفاعی طاقت وجود میں آئی جس پر دنیا کے اسٹریٹیجک مطالعات کے بڑے بڑے مراکز تحقیق کررہےہيں۔
انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان کی فوج کو ہتھیاروں سے مسلح کرنےکی ضرورت ہے اور اس پرسب کااتفاق ہے۔