اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے میڈیا ایڈوائزرعبداللطیف قانوع نے کہا ہے کہ تحریک انتفاضہ اول اور دوئم نے ثابت کردیا ہے کہ فلسطینی عوام کا واحد انتخاب مزاحمت ،جہاد اور ثابت قدمی ہے- پتھروں سے شروع کی گئی تحریک نے قابض اسرائیل کے تکبر و غرور کو خاک میں ملا دیا – انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ تحریک انتفاضہ نے ثابت کر دیا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کی واپسی مزاحمت سے ممکن ہے- مذاکرات بے سود ہیں- اسرائیل طاقت کی زبان سمجھتا ہے- عبداللطیف قانوع نے ذکر کیا کہ فلسطینی عوام آج انتفاضہ کے آغاز کی یاد گار منا رہی ہے –