انسانی حقوق کی تنظیموں نے بین الاقوامی برادری پر فلسطینی عوام سے دھوکہ کرنے کا الزام لگایا ہے – انسانی حقوق کی سولہ غیر سرکاری تنظیموں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری نے غزہ کی تعمیر نو کا وعدہ پورا نہیں کیا- پیرس سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کے بعد بین الاقوامی برادری کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے وعدے وفا نہیں کئے گئے – بین الاقوامی برادری غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے میں ناکام ہو گئی – فلسطینی شہری ، غیر سرکاری تنظیمیں حتی کہ اقوام متحدہ غزہ میں تعمیراتی سامان نہیں لاسکتا – ناکہ بندی کے باعث غزہ میں لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ،جبکہ غزہ کوگیس اور پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے -جس سے انسانی سانحہ رونما ہوسکتاہے- بین الاقوامی برادری پر دھوکے کا الزام لگانے والی تنظیموں میں شامل ایمنسٹی انٹرنیشنل ،اوکسفام فرانس اور غیر سرکاری اتحاد ہالینڈ نے واضح کیا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد اب تک تعمیراتی سامان کے صرف 41ٹرک غزہ میں لے جائے گئے ہیں- جب کہ غزہ جنگ میں تباہ ہونے والے گھروں، اسکولوں اور پبلک عمارتوں کی تعمیر کے لئے ہزاروں ٹرک سامان کی ضرورت ہے –