فارس نیوز ایجنسی کے مطابق قطر کے وزیراعظم حمد بن جاسم نے لیبیا میں عرب امن کمیٹی کے اجلاس میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کی موجودگی میں اسرائیل کے طرز عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو اسکے غیرقانونی اقدامات پر سزا دے۔
انہوں نے کہا: “ہم امن کی اہمیت سے واقف ہیں لیکن جب بھی عرب ممالک نے کوئی فیصلہ کیا اسرائیل نے اپنے اقدامات کے ذریعے اس کو ناکام بنا دیا”۔
حمد بن جاسم نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ احساس ذمہ داری کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس طرح غیرقانونی سرگرمیوں میں مصروف ہے گویا اسکو قانونی تحفظ حاصل ہے۔ قطر کے وزیراعظم نے 3 مارچ کو عرب لیگ کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی اجازت دیئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا: “عرب امن کمیٹی نے 3 مارچ کو اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی اجازت دی جبکہ انہیں معلوم تھا کہ اسرائیلی ہٹ دھرمی کے مقابلے میں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا”۔
انہوں نے فلسطینیوں کے آپس میں اتحاد کو عربوں کے تمام اقدامات کا مقدمہ قرار دیا