Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

بیت لحم میںقابض فوج کی دراندازی، آنسو گیس سے 5 فلسطینی زخمی

بیت لحم۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے مغربی علاقے میں واقع گاؤں حوسان میں قابض اسرائیلی فوج کی دراندازی کے دوران پانچ فلسطینی زخمی ہو گئے، جنہیں آنسو گیس لگنے سے سانس لینے میں دشواری ہوئی۔

ریڈ کراس نے بیان میں کہا کہ اس کے عملے نے قابض فوج کی گاؤں میں دراندازی کے دوران آنسو گیس سے متاثر ہونے والے پانچ فلسطینیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

قابض اسرائیل کے بڑی فوجی دستے کے ساتھ ایک بلڈوزر بھی گاؤں میں داخل ہوا اور شہری محمد علی کا گھر منہدم کرنا شروع کر دیا، جبکہ مقامی لوگوں کو قریب جانے سے سختی سے روکا گیا۔

یہ کارروائی قابض اسرائیل اور آباد کاروں کی بڑھتی ہوئی سفاکیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا حصہ ہے۔ نسلی دیوار اور آباد کاری کے خلاف سرگرم فلسطینی تنظیم کے مطابق گذشتہ نومبر میں قابض فوج نے 46 گھر اور عمارتیں منہدم کیں، جن میں 76 فلسطینی تنصیبات شامل ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں بھی اکتوبر سنہ 2023ء کے بعد غزہ پر قابض اسرائیل کی تباہ کن جنگ کے آغاز کے بعد، قبضے، گھروں کی منہدم کاری اور گرفتاریاں وسیع پیمانے پر جاری ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan