Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بیت المقدس کی تزئین وآرائش کے لیے یہودی اہلکار کی درخواست مسترد

palestine_foundation_pakistan_palestine1

مقبوضہ بیت المقدس میں مقامی فلسطینی شہریوں کی مقدس شہر کے تحفظ اور اس کی تزئین وآرائش کے لیے قائم “یوتھ کمیٹی” نے رمضان المبارک کے دوران شہر کی تزئین و آرائش کے لیے ایک یہودی کی درخواست مسترد کر دی ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی بلدیہ کے ایک اہم عہدیدارنے القدس کی فلسطینی یوتھ کمیٹی کو درخواست دی تھی کہ وہ رمضان المبارک کے دوران شہر کے اہم مقامات کی تزئین وآرائش کے لیے معاونت کرنا چاہتا ہے. اس سلسلے میں صہیونی بلدیہ بھی تعاون کرے گی اور تزئین وآرائش کے تمام اخراجات بلدیہ برداشت کرے گی. خیال رہے کہ یوتھ کمیٹی پچھلے کئی سال سے مخیر شہریوں کے تعاون سے رمضان المبارک کےدوران بیت المقدس کے بازاروں اور اہم مقامات کی تزئین و آرائش کرتی ہے. دوسری جانب کمیٹی کے ترجمان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ قابض اسرائیلی بلدیہ قدیم شہر اور اس کی دیواروں کی تزئین وآرائش کے لیے ان کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے. اسرائیلی انتظامیہ مختلف حیلوں بہانوں سے کمیٹی کے کاموں میں دخل اندازی کر رہی ہے. شہر کی ماہ مقدس میں تزئین کے سلسلہ میں کوششوں کے حوالے سے ایک رکاوٹ یہ بھی ہے اسرائیلی بلدیہ یہ کام خود کرنا چاہتی ہے،لالچ اور مالی معاونت کی پیشکش کے ذریعے ہمیں اس سے روکا جا رہا ہے. ایک سوال کے جواب میں کمیٹی کے ترجمان نے اسرائیلی بلدیہ کی شہر کی تزئین وآرائش کے کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا وہ صہیونی حکام کی اس طرح کی سازشوں کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے. انہوں نےکہا کہ کمیٹی کو اسرائیل کی جانب سے کسی قسم کا تعاون درکار نہیں. یہ کمیٹی صرف فلسطینی شہریوں اور مسجد اقصیٰ کے نمازیوں اور فلسطینی محکمہ اوقاف کے تعاون سے کام کر رہی ہے اور ان ہی ذرائع سے اپنا کام جاری رکھے گی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan