Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بیت المقدس کا دورہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے: شیخ الازھر

palestine_foundation_pakistan_sheikh-ahmed-el-tayeb-head-of-al-azhar-university-egypt

مصر کی معروف درسگاہ جامعہ الازھر الشریف اور وزارت اوقاف کے درمیان بیت المقدس کا دورہ کرنے یا نہ کرے پر اختلافات پیدا ہو گئے۔

ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اختلاف اس بات پر پایا جاتا ہے کہ آیا موجودہ حالات میں بیت المقدس کا دورہ کرنا شرعی طور پر جائز ہے؟ جامعہ الازھر کے رائے میں مقبوضہ بیت المقدس کا ایسے حالات میں دورہ صہیونی ریاست سے تعلقات معمول پر لانے کی کوشش شمار کی جائے گی۔ اسرائیلی ویزے کی مہر کا مطالب سے قانونی طور پر تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ ادھر مصری وزارت اوقاف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کا موجودہ حالات میں دورہ مسلمانوں کی طرف سے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی شمار ہو گا کیونکہ اس وقت وہ اسرائیل کے یہودی منصوبوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور بیرون فلسطین سے کسی دورے سے انہیں حوصلہ ملے گا۔

انہی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت اوقاف میں بہت سے علماء کرام شیخ الازھر کے ہم خیال ہیں کہ جو مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ نہ کرنے کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الازھر نے مصری وزیر اوقاف کو متعدد پیغامات ارسال کئے ہیں جن میں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ رام اللہ اتھارٹی کی جانب سے القدس دورے کی دعوت قبول کرنے سے باز رہیں۔ ان خطوط میں فقہ کی روشنی میں دورے کو غیر اسلامی فعل ثابت کیا گیا تھا لیکن وزیر اوقاف محمود حمدی زقروق نے ان تمام پیغامات کو مسترد کر دیا اور دورے کی دعوت قبول کر لی۔

رام اللہ میں غیر آئینی وزیر اوقاف محمود الھباش نے دورہ بیت المقدس کی دعوت دی تھی۔ مصری وزیر اوقاف زقزوق نے اپنے فلسطینی ہم منصب الھباش سے گذشتہ روز قاہرہ میں ملاقات کے بعد اپنے تیرہ برس پرانے نقطہ نظر کا اعادہ کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو دعوت دی کہ وہ مسجد اقصی اور بیت المقدس کی زیارت کریں تاکہ مسلمانوں کا اس سرزمین پر حق ثابت کیا جا سکے۔

یہ اقدام بہ قول مصری وزیر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مترادف نہیں ہو گا۔ درایں اثنا دوسری جانب شیخ الازھر ڈاکٹر احمد الطیب نے اسرائیلی دورے کو موجودہ حالات میں غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد اسرائیل کو بالواسطہ طور پر تسلیم کرنا ہے۔ مصری اخبار “المصری الیوم” میں شائع ہونے والے بیان میں شیخ الازھر نے اس دورے کو مسترد کر دیا ہے اور مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی ویزوں پر بیت المقدس کا دورہ کرنے سے گریز کریں کیونکہ ایسے کرنے سے صہیونی ریاست پر یہودیوں کی ملکیت کا حق تسلیم کرنے کا پہلو نکلتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan