Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بیت المقدس پر صہیونی قوتوں کا قبضہ کسی صورت برداشت نہیں: شیخ جامعہ ازھر

palestine_foundation_pakistan_sheikh-ahmed-el-tayeb-new-head-of-al-azhar-university-egypt

جامعہ ازھر کے شیخ ڈاکٹر احمد طیب نے خود کو بیت المقدس کی زیارت سے روکے جانے پر تمام مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس وقت تک بیت المقدس کی زیارت نہ کریں جب تک صہیونی ریاست مسلمانوں کو اس مقدس شہر میں ااپنی سیاسیی سرگرمیوں کی اجازت نہ دے

ازھر یونیورسٹی کی مسجد میں موجود ڈاکٹر طیب نےمصر کے اندر یا باہر کسی بھی صہیونی ٹیلی ویژن کے نمائندے سے ملنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ’’مجھے فطری طور پر دینی یا سیاسی کسی بھی صہیونی راہنما سے ملاقات کی کوئی رغبت نہیں ہے۔

میں مصر سے باہر کسی بھی کانفرنس یا دعوت میں شریک ہونے سے پہلے وہاں پر کسی صہیونی نمائندے کی عدم موجودگی کی تصدیق کر لیتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کبھی اتفاقاً سامنا ہو جائے تو بھی میں ان سے ملنا پسند نہیں کرتا اور شروع سے میرا یہی طرزعمل چلا آ رہا ہے جو ازھر یونیورسٹی کی صدارت ملنے کے بعد بھی تبدیل نہیں ہوا۔

ازھر یونیورسٹی کے شیخ نے کھلے یورپ اور امریکا میں موجود معتدل یہودی شخصیات اور اسرائیل کی عدوانہ سیاست کرنے والے یہودیوں میں فرق کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معتدل یہودیوں سے ملنے میں کوئی حرج نہیں۔ یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل الازھر یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس، جس میں امریکی یہودی بھی شامل تھے، کے موقع پر ان کے اور یونیورسٹی کے درمیان شدید اختلاف کھڑے ہو گئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan