Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

بیت المقدس و غرب اردن میں مزاحمت کی نئی لہر، 48 گھنٹوں میں 24 مزاحمتی کارروائیاں

مقبوضہِ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قابض اسرائیل کی سفاکیت اور آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کی مزاحمت جاری ہے۔ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 24 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن کا مقصد فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف غاصب فوج اور بزدل آباد کاروں کو منہ توڑ جواب دینا ہے۔

بیت المقدس گورنری میں اس وقت شدید کشیدگی دیکھی گئی جب جبع کے علاقے میں آباد کاروں کے حملوں کو روکنے کے لیے فلسطینیوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اس کے علاوہ قلندیا کیمپ اور کفر عقب میں بھی قابض فوج کے خلاف بھرپور احتجاج ہوا، جہاں غیور نوجوانوں نے غاصب فوج پر پتھراؤ کیا۔

رام اللہ کی بات کی جائے تو الامعری کیمپ میں انقلابی نوجوانوں اور قابض فوج کے مابین تصادم ہوا، جہاں فلسطینی جوانوں نے اپنی سرزمین کے دفاع میں پتھروں کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کا راستہ روکا۔

ضلع جنین میں بھی صورتحال مختلف نہ تھی۔ الیامون قصبہ میں قابض فوج کی دراندازی کے دوران شدید جھڑپیں ہوئیں اور فلسطینیوں نے اپنی روایتی ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قابض اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کیا۔

نابلس میں قصرہ اور راس العین کے قصبوں میں قابض آباد کاروں کے جتھوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کو فلسطینیوں نے جرات مندی سے ناکام بنا دیا۔ اسی طرح برقہ میں بھی دشمن کے خلاف تصادم ہوا جس میں فلسطینیوں نے قابض قوتوں کو پتھروں سے نشانہ بنایا۔

طوباس کی خربہ مکحول بستی میں مقامی آبادی نے آباد کاروں کے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ جبکہ طولکرم کے علاقے الوجہ الشامی میں بھی قابض دشمن کے چھاپوں کے دوران شدید مزاحمت اور پتھراؤ دیکھنے میں آیا۔

یہ مزاحمتی کارروائیاں ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب قابض اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے اور ان کی نسل کشی کے منظم منصوبے جاری ہیں۔ فلسطینی قیادت اور عوامی حلقوں کی جانب سے غاصب صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمت میں مزید تیزی لانے کی اپیلیں کی جا رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan