منگل کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں ایک چاقو بردار فلسطینی کے حملے میں ایک آباد کار شدید زخمی ہوگیا ۔ یہ اقعہ القدس کے شمال مغرب میں ایک تجارتی مرکزمیں پیش آیا جہاں ایک فلسطینی نوجوان نے آباد کار پر چاقو سے وار کیا۔
عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں راموت کمپلیکس کے قریب ایک آباد کار کو چھرا گھونپ کر شدید زخمی کردیا گیا۔ قابض پولیس نے حملہ آور پر فائرنگ کی اور اسے زخمی کردیا۔
حادثے کی جگہ کی تصاویر کے مطابق قابض فوج نے زخمی آباد کار کو ایمبولینس فراہم کی جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔
عبرانی چینل12 کے مطابق آباد کار کے جسم پر چاقو کے حملے میں گہرے زخم آئے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے القدس میں یہودی آباد کار پرچاقو کئ حملے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ القدس میں مسلم اور مسیحی مقدسات پر حملوں کا فطری رد عمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مزاحمتی عمل مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں مزاحمت کو کچلنے کے اسرائیلی دعوے کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔