Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بیت المقدس میں ظلمت کی تاریک شب جلد کافور ہوجائے گی: امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ کے خطیب اور فلسطین کے ممتاز عالم دین نے فلسطینی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول کے ساتھ اپنا ربط قائم رکھیں تاکہ غاصب صہیونیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ اسماعیل نواھضہ نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں نے جس مذہبی جذبے کے ساتھ ماہ صیام میں قبلہ اول کو آباد کیا ہے، وہ تسلسل باقی مہینوں میں بھی برقرار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کے دفاع اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے فلسطینی قوم، مسلم امہ اورعرب اقوام کو اپنی صفوں میں اتحاد اوریکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ الشیخ نواھضہ کا کہنا اسرائیل بیت المقدس کے تاریخی اور دینی مقامات کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کی اجارہ داری مسلط کرنے اور مسریٰ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر دھاووں کی راہ ہموار کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل زوال پذیر ہونے والا ہے اور بیت المقدس پر طاری شب تاریک جلد صبح روشن میں تبدیل ہوگی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan