Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

بیت المقدس میں صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائی، نمازیوں کا اخراج اور تراویح پر پابندی

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کی شام مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم شہر (اولڈ سٹی) میں واقع ایک مسجد سے نمازیوں کو زبردستی باہر نکال دیا اور انہیں نماز عشاء اور نماز تراویح ادا کرنے سے روک دیا۔

مقامی نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض افواج نے نماز عشاء کی اذان کے وقت سے کچھ دیر قبل ہی شیخ لؤلؤ مسجد پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود نمازیوں کو جبراً مسجد سے باہر نکال دیا۔ غاصب دشمن نے وہاں نماز عشاء اور نماز تراویح کے قیام پر پابندی عائد کر دی، جو کہ عبادت گاہوں کے خلاف جاری تضحیک آمیز اور معاندانہ پالیسی کا حصہ ہے۔

مقدس مقامات کے خلاف یہ نئی جارحیت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قابض اسرائیلی ریاست نے نام نہاد ہنگامی حالت کا بہانہ بنا کر مسلسل دوسرے روز بھی مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر بند کر رکھا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ قدیم شہر اور اس کے داخلی راستوں پر بھی سخت ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ہفتے کی شام سے ہی قابض حکام نے ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد ہنگامی حالت کے نفاذ کا ڈھونگ رچا کر مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر مقفل کر دیا تھا اور وہاں موجود نمازیوں کو فوری طور پر قبلہ اول سے نکل جانے پر مجبور کر دیا تھا. ان سفاکانہ اقدامات نے شہر میں آزادی عبادت اور شہریوں کی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan