اسرائیلی وزیر خارجہ آوی گیڈور لائبرمین نے ایک بار پھر کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں کو بندنہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی نئے منصوبوں کے شروع کیے جانے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔
ہفتے کی شام ایک اسرائیلی نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ “اسرائیل بیت المقدس میں یہودی آباد کاری جاری رکھے گا، اس سلسلے میں امریکی صدر باراک حسین اوباما مداخلت نہ کریں۔
اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہا کہ بیت المقدس کےعلاوہ مغربی کنارے میں بھی آئندہ اکتوبر میں یہودی کالونیوں کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔
اسرائیلی وزخارجہ کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاری سے متعلق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو تنہا فیصلے نہیں کر رہے ہیں وہ تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے کران منصوبوں پرعمل پیرا ہیں۔