مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف کریک ڈاٶن کا سلسلہ بدستور جاری ہے. تازہ اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں کم ازکم ایک درجن فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے، ان میں سے سات کم عمر بچے بھی شامل ہیں. عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج نے پیر کو بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر گھرگھر تلاشی لیتے ہوئے شہریوں کو زد و کوب کیا. صہیونی فوجی فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو حراساں کرتے رہے. اسی دوران تین عمررسیدہ اور سات بچوں سمیت گیارہ افراد کو گرفتارکر لیا گیا ہے. گرفتار کئے جانے والوں میں طالب عودہ کی عمر70 جبکہ شیخ ابو موسیٰ العودہ کی عمرساٹھ سال بتائی جاتی ہے جبکہ 12 سے 14 سال کے درمیان کے بچوں محمد الرازم، ابراھیم زیاب، ناصرزیدانی کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے.