Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بھوک ہڑتال کرنے پر فلسطینی اسیران کو قوت کے استعمال کی دھمکیاں

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoners111

کمیٹی برائے نصرت اسیران 2010ء نے کہا ہے جیل کی دیکھ بھال کا ادارہ قیدیوں سے ابتر معاشی صورتحال کے خلاف بھوک ہڑتال ختم کرانے کی ساری کوششوں میں ناکام ہو چکا ہے۔ پوری فلسطینی قوم اسیران کی ثابت قدمی اور استقامت کے لیے ان کے ساتھ اظہار یک جہتی کا سلسلہ جاری رکھے ۔

فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ قابض قوتوں نے سب سے پہلے قیدیوں سے نرم انداز میں ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ان کے مطالبات پر غور کیا جائے گا پھر ان کو الگ کرنے اور ملاقات سے روکنے کی دھمکیاں دیں اور ساتھ ساتھ بقیہ سہولیات ختم کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ بعد ازاں اس نے قیدیوں کی کوٹھریاں تبدیل کرنا شروع کر دیں، ہڑتال ختم کرنے سے انکار کرنے والی اسیرات پر سختی بھی بڑھا دی گئی۔

کمیٹی کے سیکریٹری اطلاعات ریاض اشقر نے نے بتایا کہ پابند سلاسل قیدیوں کی ہڑتال ختم کرانے میں ناکام ہونے پر جیل انتظامیہ نے نئے حربے آزمانے شروع کیے اور اسیران کو خوفزدہ کرنے کے لیے ان پر قوت کے استعمال اور ہڑتال جاری رکھنے کی صورت میں اسیران کو ظلم وجبر اور دہشت گردانہ اقدامات کی دھمکی بھی دی ہیں۔

کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ ’’ نہا کن اینڈ متساڈ‘‘ نامی خصوصی یونٹ نے کئی روز سے قیدیوں پر ظالمانہ کارروائیوں کا آغاز کر دیا تھا۔ قیدیوں پر واضح ظالمانہ کارروائیاں شروع کردی گئیں اور یہ سلسلہ بتدریج بڑھتا چلا گیا۔

اشقر کے مطابق یہ اقدامات سب سے پہلے نقب جیل میں شروع ہوئے پھر ھداریم جیل، نفحہ جیل تک پھیل گئے۔ حتی کہ اسرائیل نے تینوں جیلوں کے قیدیوں پر ہڑتال کی قیادت کا الزام لگا دیا۔

اشقر نے واضح کا کہ جیل کی انتظامیہ آنے والے دنوں میں اسیران کی بھوک ہڑتال جاری رہنے سے خوفزدہ ہوچکی ہے کیونکہ ساری قوم کے اظہار یک جہتی کی وجہ سے قیدیوں کی ثابت قدمی بڑھتی جا رہی ہے۔ کمیٹی نے انکشاف کیا کہ انہیں جیل کے اندر قیدیوں کی جانب سے بھوک ہڑتال کرنےوالے قیدیوں کے ساتھ یک جہتی کے لیےاحتجاج کرنے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan