خنظلہ مرکز برائے امور اسیران جمعرات شام کو بتایا کہ قابض حکام نے بھوک ہڑتال کرنے والے خلیل عواودہ کو “عوفر” جیل سے رملہ جیل کے کلینک میں منتقل کر دیا ہے۔
مرکز نے ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض حکام کی جیلوں کی اتھارٹی نے قیدی عوادہ کو 36 دنوں تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کی وجہ سے اس کی طبیعت خراب ہونے کے بعد اسے رملہ جیل کلینک میں منتقل کیا۔
قیدی عواودہ جن کی عمر 40 سال ہے جو کہ الخلیل کے علاقے اذنا سے27 دسمبر 2021 کو حراست میں لے لیا تھا۔ اس کے بعد اسے انتظامی قید میں ڈالا گیا۔2002 سے اب تک اسے کئی بار حراست میں لیا گیا اور انتظامی قید کی سزا سنائی گئی۔