Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بھوک سے شہداء کی تعداد 453 تک جا پہنچی : غزہ

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی بھوک اور غذائی قلت کی پالیسی کے نتیجے میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 453 ہوگئی ہے جن میں 150 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ قحط اور بھوک کی وجہ سے اب تک 453 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 150 بچے شامل ہیں۔ یہ سب کچھ اس وقت سے جاری ہے جب سے غزہ پر نسل کشی کی جنگ 7 اکتوبر سنہ2023ء کو شروع ہوئی۔

وزارت کے مطابق عالمی تنظیم (آئی پی سی) کی جانب سے گذشتہ اگست میں غزہ میں قحط کے اعلان کے بعد سے اب تک 175 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 35 بچے شامل ہیں۔

22 اگست کو اسی عالمی تنظیم نے غزہ شہر میں باضابطہ قحط کا اعلان کیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ یہ قحط جلد ہی دیر البلح اور خان یونس تک پھیل جائے گا۔

قابض اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ کے تمام راستے اور معابر مکمل طور پر بند کر رکھے ہیں جس کے باعث کوئی انسانی امداد اندر داخل نہیں ہو رہی۔ حالانکہ غزہ کی سرحدوں پر امدادی سامان سے لدی سیکڑوں ٹرک قطار در قطار کھڑی ہیں۔

کبھی کبھار قابض اسرائیل نہایت محدود مقدار میں امدادی سامان اندر جانے کی اجازت دیتا ہے جو بھوک سے مرتے عوام کی بنیادی ضروریات کا بھی عشر عشیر پورا نہیں کر پاتا۔ اس کے باوجود بیشتر ٹرک قابض فوج کی سرپرستی میں سرگرم صہیونی گروہوں کی لوٹ مار کا شکار ہو جاتے ہیں۔

امریکہ کی پشت پناہی کے ساتھ قابض اسرائیل نے 7 اکتوبر سنہ2023ء سے غزہ میں اجتماعی قتل عام اور نسل کشی کی جنگ مسلط کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 66055 فلسطینی شہید اور 168346 زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan