کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) جموں کشمیر کی حریت پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ ایک جگا برہمن اور دوسری جگہ صہیونی سوچ نے مسلمانوں کی نسل کشی جاری رکھی ہوئی ہے، مقبوضہ فلسطین میں صہیونی دشمن اور مقبوضہ کشمیر برہمن دشمن نے انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس بات میں اب کوئی شک نہیں ہے کہ بھارت کی پالیسز نسل پرست ہندوتوا نظریات کے شدت پسندوں کے ہاتھ میں ہے تو دوسری جانب مقبوضہ فلسطین پر نسل پرست صہیونی قابض ہیں جو درحقیقت ہندو ازم اور یہودی ازم کے بھی خلاف ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ دونوں ممالک مسلمانوں کی جغرافیائی حیثیت کو بدلنے میں ہر طرح اقدامات کررہے ہیں تاکہ مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جاسکے ۔