Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

بورڈ آف پیس کے فیصلے کا کوئی تعلق حماس یا مسلمانوں کے خلاف نہیں ہوگا، عسکری ذرائع

اسلام آباد (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) سیکیورٹی ذرائع نے امریکی صدر کے قائم کردہ ’بورڈ آف پیس‘ میں پاکستان کی شمولیت سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے یہ فیصلہ آٹھ بڑے اسلامی ممالک کے ساتھ مشاورت اور مکمل غور و فکر کے بعد کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عسکری ذرائع نے اسلام آباد میں سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ غزہ امن بورڈ میں شرکت کا مقصد خطے میں امن کے قیام میں کردار ادا کرنا ہے، تاہم پاک فوج کو نہ تو حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا اور نہ ہی فلسطین یا کسی بھی مسلمان کے خلاف کسی کارروائی میں شامل کیا جائے گا۔

عسکری ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی سے روکنے کی صلاحیت درحقیقت صرف امریکا کے پاس ہے۔ بریفنگ میں مزید واضح کیا گیا کہ غزہ امن بورڈ کے تحت پاکستان کا کردار محدود اور طے شدہ اصولوں کے مطابق ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan