Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

بشار الاسد کے سقوط سے قبل شامی وزیر خارجہ کا روسی ملاقات انکشاف

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے ان لمحوں کی تفصیلات بیان کیں جو بشار الاسد کے نظام کے خاتمے سے فوراً پہلے پیش آئے اور جن میں روسیوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس بھی شامل تھا جس میں انہیں ملک میں بدلتی صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔

یہ انکشاف وزیر خارجہ الشیبانی نے قطر کے سرکاری چینل الجزیرہ پر نشر کیے گئے نئے دستاویزی پروگرام مفاتیح دمشق میں اپنے خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔

الشیبانی نے تصدیق کی کہ جنگ کے عروج میں روسی فریق کے ساتھ براہ راست مذاکرات اور ملاقاتیں جاری رہیں جن کا مقصد عبوری مرحلے کو محفوظ بنانا اور ملک کے مستقبل کی ساخت مرتب کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسکو کے ساتھ رابطہ کبھی منقطع نہیں ہوا بلکہ اس کا بنیادی مقصد معرکے میں موجود اس بڑے متغیر کو غیر مؤثر بنانا تھا۔

انہوں نے کہا روسی کردار ہماری کارروائیوں کے کمرے میں بھی موجود تھا اور اس سے پہلے بھی۔

جنگ کے میزانیے کو یکسر بدل دینے والے اس بڑے متغیر کو کس طرح غیر مؤثر بنایا گیا اس بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ جنگ کے وسط میں روسیوں سے براہ راست بات کی جائے۔ ان کے مطابق ان ہنگامی مذاکرات کا بنیادی ہدف شام کے مستقبل کے مفادات کی حفاظت تھا۔

انہوں نے مزید کہا مستقبل کی شام میں شراکت کی شکل کیا ہوگی؟ اگر کوئی فیصلہ کن لمحہ آ جائے یا کوئی تیز صف بندی ناگزیر ہو جائے خواہ وہ فتح سے ایک دن پہلے ہو یا نظام کے خاتمے سے 48 گھنٹے قبل یہ تمام چیزیں محفوظ رکھنا ضروری تھا۔

روسی فریق کے ساتھ ہونے والی ان اہم ملاقاتوں کے وقت اور مقام کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ 6 دسمبر کو باب الہوا کراسنگ میں روسیوں کے ساتھ اجلاس ہوا جبکہ اس وقت معرکہ پوری شدت سے جاری تھا۔

انہوں نے کہا اجلاس کے انداز اور اس کی جگہ کو دیکھ کر آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ میدان کا رخ کیا تھا۔

وزیر خارجہ نے اس انتہائی حساس مرحلے کا ذکر کرتے ہوئے بات مکمل کی کہ ہم نے نظام الاسد کے خاتمے سے چند گھنٹے قبل روسیوں سے ملاقات کی اور انہیں ملک کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

سوموار کو شام کی مساجد میں وزارت اوقاف کی اپیل پر اس نظام کے خاتمے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تکبیرات النصر گونجتی رہیں۔ شام کی کئی گورنریوں میں جن میں دمشق، رِیف دمشق، درعا، حماہ، حلب اور ادلب شامل ہیں عوام کی بڑی تعداد کی موجودگی میں فوجی پریڈز بھی نکالی گئیں۔

چند روز سے شام بھر میں لوگ اسد رجیم کے خاتمے کی خوشی معرکہ ردع العدوان کے تناظر میں منا رہے ہیں جو سنہ 27 نومبر 2024ء کو حلب گورنری میں شروع ہوا تھا جس کے بعد مجاہدین نے 11 دن کے اندر اندر دارالحکومت دمشق میں داخلہ حاصل کر لیا۔

شامی عوام کے نزدیک 8 دسمبر 2024 ءکو اسد رجیم کا خاتمہ اس خونریز دور کے اختتام کا دن ہے جس میں چودہ برس تک عوام پر ہولناک مظالم ڈھائے گئے جن میں خاص طور پر عام شہری سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan