Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بستان میں تعمیرات ھیکل سلیمانی کا آغاز ہے: اقصیٰ فاؤنڈیشن

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque12

فلسطین میں مسجد اقصیٰ اور قومی ورثے کے تحفظ کے لیے قائم “اقصیٰ فاؤنڈیشن و ٹرسٹ” نے خبردار کیا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے زیرانتظام” ضلعی پلاننگ و ڈویلمنٹ” کمیٹی کی طرف سے مقدس شہر کے مرکزی علاقوں” سلوان” اور “بستان” میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے بعد توراتی عمارات کی تعمیر ایک سازش ہے، جس کا مقصد مسجد اقصیٰ کے نواح میں ھیکل سلیمانی کی تعمیر کا آغاز کرنا ہے۔ بیت المقدس میں سلوان اور بستان کے مقامات پر اسرائیلی بلدیہ کے چیئرمین نیر برکات نے پیر کے روز 22 مکانات کی مسماری کی منظوری دی تھی، جس کے بعد یہاں پر مکانات مسمار کر کے نئی تعمیرات شروع کر دی گئی ہیں۔ اقصیٰ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے سلوان اور بستان میں نئی تعمیرات کا فیصلہ عجلت میں اس لیے کیا گیا ہے تاکہ ہیکل سلیمانی سے ملحقہ تعمیرات کو جلد از جلد مکمل کرکے ہیکل سلیمانی کا سنگ بنیاد رکھنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے “بستان”میں فلسطینیوں کے مکانات کی جگہ “توراتی پارک”کی تعمیر مسجد پر دست درازی کے صہیونی منصوبوں ہی کی ایک کڑی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے “سلوان” اور “بستان ” میں مکانات مسماری صرف چند مکانوں کے گرائے جانے کا معاملہ نہیں بلکہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کی دفاعی لائن” سلوان” سے فلسطینی شہریوں اور عربوں کے وجود کو ختم کر کے اس دفاعی لائن کو ختم کرنا ہے، تاکہ اس کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے اور اس کی جگہ ہیکل سلیمانی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اقصیٰ فاؤنڈیشن بیت المقدس کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سلوان اور بستان کے شہریوں کی پشت پناہی کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو جائیں تاکہ صہیونی حکومت کے سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ فاؤنڈیشن نے عالم اسلام ، عرب ممالک اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی توجہ بھی صہیونی سازشوں کی جانب مبذول کراتے ہوئے ان سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan