اسرائیلی جنگی مجرموں کی گرفتاری کے لیے کوشاں مرکزی کمیٹی ’’توثیق‘‘ نے برطانوی عدالت کی جانب سے سابقہ صہیونی وزیر خارجہ زیپی لیونی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے- توثیق کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زیپی لیونی کے وارنٹ گرفتاری انصاف کی طرف ایک اہم قدم ہے- برطانوی عدالت کے فیصلے سے غزہ جنگ کے شہیدوں کے ورثاء کو امید پیدا ہوئی ہے کہ انہیں انصاف ملے گا- واضح رہے کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی زیپی لیونی کے خلاف برطانوی عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کی تصدیق کی ہے- گرفتاری کے خطرے سے اسرائیلی وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے برطانیہ کا دورہ ملتوی کر دیا- اسرائیلی حکومت کی جانب سے دورہ ملتوی کیے جانے کا سبب نامناسب شیڈول بتایا گیا-